نئی دہلی،23اپریل (ایجنسی)ايک ٹرک کے بس سے ٹکرا جانے سے سنٹرل ريزرو پوليس فورس (سى آرپى ايف)کى تين خاتون افسران ہلاک اور 18 ديگر زخمى ہوگئے ۔ سى آر پى ايف کى يہ افسران بس پر سوار تھيں۔ يہ سانحہ
آج صبح يہاں پيش آيا۔دہلى پوليس نے بتايا کہ سى آر پى ايف کے مرد اور خواتين اہلکار ايک بس سے دوارکا سے جھرودا جارہے تھےکہ اسى دوران سيکٹر 14 ميں صبح تقريباً ساڑھے چھ بجے ايک ٹرک نے ان کى بس کو ٹکر مار دى۔